وفاقی اردو یونیورسٹی

اردو یونیورسٹی کے چک شہزادکیمپس تک پکی سڑک نہ ہونے سے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی اردو یونیورسٹی کے کیمپس چک شہزاد میں سہولتیں نہ ہونے سے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا’اردو یونیورسٹی کے حکام اور وفاقی حکومت کو فوری طور پر مسئلے کو حل کرنا چاہئےـتفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے چک شہزاد میں قائم کئے گئے کیمپس میں جانے کیلئے سڑک نہ ہونے کے باعث طلباء اور سٹاف کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےـ

طلباء نے یونیورسٹی کے حکام اور وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ یونیورسٹی کے کیمپس تک سڑک فوری طور پر تعمیر کی جائے تاکہ ہم آسانی سے جا کر تعلیم حاصل کر سکیںـکچی سڑک کے باعث بڑے بڑے گڑھوں اور انتہائی گرد آلود کے باعث طلباء کو کیمپس تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےـ

اپنا تبصرہ بھیجیں