فواد چوہدری

اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے مجرم پاکستان پر بطورحکمران مسلط ہیں‘فواد چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ عکس ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے عدالت سے شہبازاور حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کی اجازت مانگی ہے ‘اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے مجرم پاکستان پر بطورحکمران مسلط ہیں‘سپریم کورٹ کے بروقت نوٹس کی وجہ سے یہ ممکن ہوا‘ عوام عدالتوں سے امید کرتے ہیں کہ عدالتیں انصاف کریں اور قانون نافذ کریں ۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آج FIA نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ انھیں شہبازاور حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کی اجازت دی جائے،سپریم کورٹ کے بروقت نوٹس کی وجہ سے یہ ممکن ہوا، عوام عدالتوں سے امید کرتے ہیں کہ عدالتیں انصاف کریں اور قانون نافذ کریں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے مجرم پاکستان پر بطورحکمران مسلط ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں