فواد چوہدری

اراکین پارلیمنٹ کو فیڈز دینے کی غلط روایت کا خاتمہ ہونا چائیے، فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو فیڈز دینے کی غلط روایت کا خاتمہ ہونا چائیے شہباز شریف دور کی یہ غلط روایت اب تک چلی آرہی ہے،ترقیاتی فنڈز اضلاع اور تحصیلوں کو ملنے چاہئیں نہ کہ ممبران پارلیمنٹ کو، سب سے بڑا مسئلہ صوبائی فنانس اور ایوارڈ نہ ہونا ہے۔

منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز اضلاع اور تحصیلوں کو ملنے چاہئیں نہ کہ ممبران پارلیمنٹ کو۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ صوبائی فنانس ایوارڈ نہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف دور کی یہ غلط روایت اب تک چلی آرہی ہے، پہلے وزراءاعلیٰ کا اربوں صوابدید پر خرچ کرنا آئینی خلاف ورزی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں