اسلام آباد ہائیکورٹ

اراضی قبضہ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیم خان کی ہا وسنگ سوسائٹی اور سی ڈی اے سے جواب طلب کر لیا

اسلام آباد (عکس آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے موضع ملوٹ میں اراضی پر مبینہ قبضے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ہا وسنگ سوسا ئٹی اورکیپیٹیل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ۔

پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے غریب دیہاتیوں کی درخواست پر سماعت کی۔ گاوں ملوٹ کے احمد شاہ بخاری و دیگر کی جانب سے وکیل سید وسعت الحسن شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اثرواسوخ ہونے کی وجہ سے علیم خان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہا، علیم خان کی ہاوسنگ سوسائٹی نے تھوڑی جگہ خرید کر ہماری زمین پر قبضہ کرنا شروع کردیا۔متاثرین کی جانب سے دائر درخواست کے متن میں درج ہے کہ علیم خان کے لوگ گاں ملوٹ کی زمین پر زبردستی قبضہ کر رہے ہیں۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سی ڈی اے کو ہدایت کی جائے کہ علیم خان کو گاوں ملوٹ کی زمین کا لائسنس جاری نہ کرے، پی تی آئی رہنما کی ہا وسنگ سوسائٹی کو چار سو کنال زمین پر قبضہ سے روکا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں