فواد خان

اداکار فواد خان 8سال بعد دوبارہ چھوٹی سکرین پر نظر آئیں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکار فواد خان 8سال بعد دوبارہ چھوٹی سکرین پر نظر آئیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نئی ڈرا مہ سیریل جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو میں مرکزی کردار ادا کریں گے جس کی کہانی نامور رائٹرفرحت اشتیاق نے لکھی ہے ۔ ڈرامے کی مکمل کاسٹ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا تاہم امکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ اداکارہ عائشہ عمر اس ڈرامے میں فواد خان کے ہمراہ اس ناول کا کردارعلیزے ادا کریں گی ۔

اس سے قبل اداکارارمان، ہم سفر، کچھ پیار کا پاگل پن، داستان، اور زندگی گلزار ہے جیسے ڈراموں میں کردار نبھا چکے ہیں جبکہ ان کی مشہور فلموں میں اے دل ہے مشکل، پرے ہٹ لو، لیجنڈ آف مولا جٹ، جوانی پھر نہیں آنی 2، خوبصورت اور ہو من جہاں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں