ندا یاسر

اداکاری میزبانی سے مشکل کام ہے‘ ندا یاسر

کراچی(عکس آن لائن ) معروف اداکارہ و ٹی وی ہوسٹک ندا یاسر نے کہا ہے کہ اداکاری کرنا میزبانی سے زیادہ مشکل کام ہے۔

ایک انٹرویو میں ندا یاسر نے کہا کہ اداکاری سے دوری بچوں کی بہتر دیکھ بھال کی وجہ سے ہے۔ ندا یاسر نے کہا کہ وہ ایسا کام کرنا چاہتی ہیں جس سے ان کا گھر اور بچے ڈسٹرب نہ ہوں اسی لیے میزبانی کو اداکاری پر فی الوقت ترجیح دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا میں نے ہر دن خود کو پالش کیا اور آج تک کر رہی ہوں اور اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش میں لگی رہتی ہوں۔ندا یاسر نے اداکاری کے حوالے سے کہا کہ سکرپٹ پڑھنا پڑتا ہے، کردار کو سمجھنا اور پھر اس میں ڈ ھالناپڑتا ہے جبکہ میزبانی میں ایسا نہیں ہے، ہم جو حقیقت میں ہیں ویسے ہی نظر آتے ہیں اس میں بناوٹ نہیں کرنی پڑتی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں