لاس اینجلس (عکس آن لائن ) بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان نے امریکا میں ایک نئی کرکٹ لیگ میں لاس اینجلس کی فرنچائز خرید لی ہے اور انہوں نے اس کا نام لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز رکھا ہے۔ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے کہا کہ کچھ وقت سے نائٹ رائیڈرز فرنچائز کو عالمی سطح پر بڑھانے کا موقع تلاش کر رہا تھا اسی کوشش میں وہ امریکا میں شروع ہونے والی ٹی 20 لیگ کے منعقدین کے ساتھ رابطے میں تھے۔کنگ خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں پر کوئی بڑی کرکٹ لیگ ہوگی وہاں وہ سرمایہ کاری کرنے کے مواقع تلاش کریں گے۔اس نئی کرکٹ لیگ کو امریکا میں جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لیگ میں 6 ٹیمیں سان فرانسسکو، واشنگٹن ڈی سی، شکاگو، ڈلاس، نیویارک اور لاس اینجلس شریک ہوں گی۔واضح رہے کہ آئی پی ایل اور کیریبین پریمئر لیگ (سی پی ایل)میں بھی شاہ رخ خان نے ٹیم خریدی ہوئی ہے۔ آئی پی ایل میں وہ کلکتہ نائٹ رائیڈرز جبکہ سی پی ایل میں ٹرینباگو نائٹ نائٹ رائیڈرز کے مالک ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- حکومت نے پیٹرول پر 5روپے کمی کی، جبکہ عالمی منڈی میں 7ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ، حافظ نعیم الرحمن
- 2700ارب روپے کے محصولات اسٹے آرڈرز کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں،وزیر قانون
- اس بجٹ پر مزدور کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کی کوشش کریں گے، وزیر اعظم
- وزیرداخلہ کا پاکستان کوسٹل گارڈز کواپ گریڈ کرنے کا اعلان
- مزدوروں اور محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ اجتماعی ذمہ داری ہے، ایازصادق