شہباز گل

اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ، عدالت کا پولیس کو شہباز گل کی اشیا واپس کرنے کا حکم

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ میں پولیس کو عدالتی وقت ختم ہونے سے قبل شہباز گل کی اشیا واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر شہباز گل کی اشیا واپس نہ کی گئیں تو پھر عدالت آجائیں۔منگل کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، شہباز گل ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئے،

شہباز گل کے وکیل کرنے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کر دی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے پولیس کو عدالتی وقت ختم ہونے سے قبل شہباز گل کی اشیا واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر شہباز گل کی اشیا واپس نہ کی گئیں تو پھر عدالت آجائیں۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر سپرداری کی درخواست جزوی منظوری پر شہباز گل کی اشیا واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں