فرد جرم

احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کو ضمنی ریفرنس میں فرد جرم کیلئے 4 مئی کو طلب کر لیا

لاہور(عکس آن لائن)لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو ضمنی ریفرنس میں فرد جرم کیلئے 4 مئی کو طلب کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس کی سماعت کی۔ جمعرات کے روز عدالتی سماعت کے موقع پر حمزہ شہباز کو کورونا خدشات کے باعث پیش نہیں کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے وکیل چودھری محمد نواز نے اپنی حاضری مکمل کرائی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو ضمنی ریفرنس میں فرد جرم کیلئے طلب کر لیا۔

نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کے سی ای او ہیں، رمضان شوگر ملز کیلئے مقامی آبادیوں کے نام پر 36کروڑ روپے کی لاگت سے تحصیل بھوانہ کے قریب سیوریج نالہ بنوایا گیا، شہباز شریف نے بطور وزیراعلی رمضان شوگر ملز کے لیے قومی خزانے کا استعمال کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں