احتساب عدالت

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لے لیا،تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد(عکس آن لائن)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لے لیا۔ہفتہ کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے حکم واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی ختم اور بینک اکاونٹس بھی بحال کر دئیے۔احتساب عدالت نے کہاکہ اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہو چکا ہے۔

فیصلے کے مطابق پراسیکیوٹر نے بھی کہاہے کہ عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کر دے، اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے11دسمبر2017کو اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا حکم دیا تھا۔اسحاق ڈار کے اشتہاری ہونے پر بینک اکائونٹس اور لاہور کا گھر بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں