اسلام آباد (عکس آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی
نیب ریفرنس میں بریت کی کرلی ۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ساہوال ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
سابق وزیراعظم پر اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام تھا ،
راجہ پرویز اشرف نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بری کرنے کی استدعا کی،
پیراں غائب ریفرنس کا فیصلہ 29 جون کو سنایا جائیگا۔
یاد رہے کہ راجہ پرویز اشرف سمیت دس ملزمان اس ریفرنس میں نامزد تھے۔
جج محمد بشیر نے کہاکہ قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچا اس لیے کیس نہیں بنتا،
سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ، سیکرٹری وزارت پانی و بجلی شاہد رفیع بھی بری ہوگئے ۔