چیئرمین نیب

احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، چیئرمین نیب

اسلام آباد(عکس آن لائن ) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے،ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے پارلیمنٹ ہاس میں ملاقات کی، چیئرمین نیب نے اسپیکر کو نیب کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا، جب کہ احتسابی عمل کو زیادہ شفاف اور مثر بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔

اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ اور کاروباری طبقے کی جانب سے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں