انقلاب

اب تبدیلی نہیں بلکہ انقلاب آرہا ہے‘فیصل جاوید

اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اب تبدیلی نہیں بلکہ انقلاب آرہا ہے‘شکریہ زندہ دلان لاہور آپ نے تاریخ رقم کردی‘ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے پر مبارک ہو‘آج سے چند ہفتوں کے بعد انشاء اللہ ایک بار پھر عمران خان وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے گزشتہ رات ہوئے لاہور جلسے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان تبدیلی نہیں بلکہ اب انقلاب آرہا ہے، آج سے چند ہفتوں کے بعد انشاء اللہ ایک بار پھر عمران خان وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ شکریہ زندہ دلان لاہور آپ نے ایک تاریخ رقم کردی، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے پر مبارک ہو۔انہوں نے مزید لکھا کہ 2011 میں شروع ہونے والے اس تاریخی مقام پر اپنے پانچوں جلسوں کی میزبانی کرنے کا موقع ملنے پر واقعتاً عاجز ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں