مریم اورنگزیب

ابھی کسی پارٹی کی جیت ہار کا تعین نہیں کیا جاسکتا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ابھی تمام حلقوں کے دس سے پندرہ فیصد نتائج آئے ہیں، اس سے کسی پارٹی کی جیت ہار کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن مضبوط ہے، انشااللّٰہ کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کا اپنا الیکشن سیل ہے جس میں تمام رزلٹ مرتب کیا جارہا ہے، طریقہ کار کے مطابق فارم 45 حاصل کرکے رزلٹ فائنل کیا جارہا ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے رابطہ نہیں ہورہا، مسلم لیگ ن میدان سے بھاگنے والی جماعت نہیں، ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں