شبنم مجید

ابھی خلع کیلئے باقاعدہ درخواست دائر نہیں کی ،شدید صدمے سے دوچار ہوں ‘ شبنم مجید

لاہور( عکس آن لائن)گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ ابھی خلع کیلئے باقاعدہ درخواست دائر نہیں کی اورخاندان میں مشاورت کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کروں گی، میں نے اپنے خاوند کی پہلی بیوی سے بچوں کا مستقبل سنوارا جبکہ میرے بچوں کا مستقبل داؤ پرلگا دیا گیا۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبنم مجید نے کہا کہ میں نے زندگی کے 14سال اپنے شوہر کی خدمت کی اور اس کے بدلے میں اس نے مجھے دھوکہ دیا ، اس سے زیادہ دکھ اور تکلیف کی بات یہ ہے کہ اس نے مجھے فریب میں رکھا اور میرے ہوتے ہوئے طلاق یافتہ بیوی سے بھی تعلقات رکھے ۔ انہوں نے کہا کہ جب میرے شوہر نے پہلی بیوی کو طلاق دیدی تھی تو میں نے اپنی اکیڈمی میں اس کے بچوں کوتربیت دی اور ان کا مستقبل سنوارا مگراس نے میرے بچوں کا مستقبل داؤ پرلگا دیا ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی خلع کے لئے درخواست دائر نہیں کی اورخاندانی مشاورت کے بعد اس بارے فیصلہ کروں گی ابھی میں شدید صدمے سے دوچار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں