ابرار احمد

ابرار احمد ٹیسٹ ڈیبیو پر 10 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بالر بن گئے

لاہور( عکس آن لائن)ابرار احمد اپنے اولین ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے۔ملتان میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے ابرار احمد نے پہلی اننگز میں 7 وکٹیں لے کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔ابرار احمد کی جانب سے بہترین بولنگ کا سلسلہ دوسری اننگز میں بھی جاری رہا اور انہوں نے مجموعی طور پر 3 وکٹیں لے کر اپنی 10وکٹیں مکمل کیں۔اس طرح ابرار احمد پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں 10 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے 18ویں جبکہ پاکستان کے دوسرے بولر بن گئے ہیں۔

پہلی ٹیسٹ میں 10 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والوں میں عمران خان، عبدالقادر، وسیم اکرم یا وقار یونس کا نام نہیں، یہ ریکارڈ ابرار سے پہلے محمد زاہد کے پاس تھا جنہوں نے 1996 میں نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی میں پہلی اننگز میں 4 جبکہ دوسری اننگز میں 7 وکٹیں لی تھیں ۔18کھلاڑیوں کی اس فہرست میں انگلینڈ کے 6، آسٹریلیا کے 3 جبکہ ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور پاکستان کے 2،2 بولرز اور بھارت کا ایک بولر شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں