صوفیہ احمد

آپ دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں لوگ آپ کو سکون سے نہیں رہنے دیتے ‘ صوفیہ احمد

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ آپ دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں لوگ آپ کو سکون سے نہیں رہنے دیتے ، پاکستان میں بچوں اور خواتین سے ہونے والی جنسی زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر مجھے ملک چھوڑ کر امریکہ منتقل ہونا پڑا مگر یہاں بھی پاکستانیوں نے میرا پیچھا نہیں چھوڑا ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میں ایسے واقعات پر جب بھی کوئی بھی کمنٹس یا پوسٹ شیئر کرتی ہوں تو اس پر طرح طرح کے غلیظ کمنٹس اور ذاتیات پر حملے کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے کی اصلاح کے لئے بڑا کام کرنے کی ضرورت ہے وگرنہ آنے والے چند سالوں میں ہم کہیں کے نہیں رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں