آٹا چینی چور

آٹا چینی چور رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر شہبازشریف کے خلاف شور مچارہے ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آٹا چینی چور رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر شہبازشریف کے خلاف شور مچارہے ہیں،شہبازشریف کے بیان پر آٹاچینی چوروں کی چیخیں نکل رہی ہیں ،آٹا ، چینی چور عوام کے مجرم ہیں اور شہباز شریف عوام کے مجرموں کو معاف نہیں کریں گے،شہباز شریف کی کامیابی ہے کہ وزیراعظم ، وزراء اور حکومتی ترجمان دن رات صرف ان کی یاد میں روتے رہتے ہیں،

وزیراعظم ، وزیراعلیٰ اور کابینہ عوام کے آٹا اور چینی چوری میں سب جیل جانے والے ہیں،عمران صاحب کی ایمانداری کی چادر میں سے عوام کا چوری شدہ آٹا اور چینی برآمد ہوئی، اس لئے شور ہورہا ہے ،آٹاچینی چوروں کے شور مچانے سے عمران صاحب کی اربوں روپے کی ڈکیتی چھپ نہیں سکتی ،معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کورونا روکنے، عوام کو ریلیف پہنچانے میں کرپٹ نالائق حکومت مکمل فیل ہوچکی ہے ،غریبوں کے ماسک، دوائی پر مال بنانے والے پکڑے گئے ہیں، اس لئے شور تو بنتا ہے،غریب، مزدور ریلیف، راشن اور امداد کے منتظر ہیں، کرپٹ نالائق ٹولہ شہبازشریف کے غم میں مبتلا ہے ،دیہاڑی دار عمران صاحب کویاد کررہے ہیں، عمران صاحب شہبازشریف، شہبازشریف کررہے ہیں،تنہائی ، مایوسی اور ناکامی کا شکار آٹا اور چینی چور ہیں جن کو عوام مسترد کر چکی ہے،آج عوام حکومت کی طرف دیکھ رہی اور نالائقوں اور چینی چوروں کی شہباز شریف سے نظر نہیں ہٹ رہی،ادھارے ترجمان پھر بے روزگار ہونے والے ہیں،

شور تو بنتا ہے،آٹا اور چھینی چوروں نے ڈاکٹرز کے سر پھاڑے اور شہباز شریف نے ان کی حفاظتی کٹس مہیا کیں۔آٹا اور چینی چوروں نے ڈاکٹرز کے سر پھاڑے اور شہباز شریف نے ان کی حفاظتی کٹس مہیا کیں انہوں نے کہا آٹا چینی چور نالائق اور نااہل حکومت شور مچانے اور رونے سے اپنی چوری نہیں چھپا سکتی,نواز شریف اور شہباز شریف کو عوام دعائیں اور آٹا چینی چوروں کو بددعائیں دے رہے ہیں,کنفیوزڈ، کرپٹ، نالائق اور نااہل وزیراعظم نے عوام کو کنفیوز کر رکھا ہے ,

وزیراعظم، وزرائ اور حکومتی ترجمانوں کو کورونا کے مریضوں کا فکر نہیں، ان کی ترجیح صرف شہباز شریف ہے ,شہباز شریف نے کاشتکاروں ، معاشی ماہرین ، عوامی نمائیدوں اور ڈاکٹرز سے مشاورت کر کے نالائقوں کو تجاویز دیں,آج بھی کرونا کی وبا سے لڑنے کے لئے عوام شہباز شریف کے بنائے ہوئے ہسپتال اور لیبارٹریز استعمال کر رہے ہیں، جبکہ آٹا اور چینی چور رو رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں