مریم اورنگزیب

آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا دور ہے ،جھوٹ کی زندگی بڑی چھوٹی ہوتی ہے ، عطا اللہ تارڑ

لاہور( عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا دور ہے ،جھوٹ کی زندگی بڑی چھوٹی ہوتی ہے ،

سوشل میڈیا کو جھوٹا بیانیہ بنانے کیلئے استعمال کاگیا ہے یہ گیدڑ کی زندگی ہے ،اس کا اختتام اچھا نہیں ہوگا۔ حلقہ این اے 127میںاظہار تشکر کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوںنے ملکی مفاد کو دائو پر لگا یا، سائفر لہرا دو ، کبھی اس پر الزام لگائو ،ہمیں بھی جواب دینا آتا ہے منہ توڑ جواب دیں گے۔

انہیں کچھ سیٹوں پر ضرور فتح حاصل ہوئی ہے دوسری طرف دھاندلی کارونا بھی رو رہے ہیں ، کسی ایک بات پر رہیں یا یہ کہیں سب جگہ دھاندلی ہوئی ہے یا کہیں صاف اور شفاف انتخابات ہوئے ہیں ، جس طرح سعد رفیق نے ہمت اور جرات دکھائی ہے ، شکست کو تسلیم کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں