آم کے باغبانوں

آم کے باغبانوں کو ناغے پرکرنے اور فاسفورس پوٹاش جپسم کی کھاد ڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے آم کے باغبانوں کو ناغے پرکرنے اور فاسفورس پوٹاش جپسم کی کھاد ڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی کی بھی ہدایت کی ہے آم کے باغات میں نشوونما کے مرحلہ کے دوران پھول آنے اور نئے پتے نکلنے کا آغاز ہوچکاہے اسلئے باغبان فاسفورس اور پوٹاش کی کھاد کا تیسرا حصہ جبکہ جپسم ڈالنے سمیت عناصرصغیرہ کا سپرے مکمل کرلیں۔

انہوں نے بتایا کہ کھادڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی بھی کی جائے اورکیڑے مکوڑوں کے حملوں کا بھی جائزہ لیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ تیلے سکیل گدھیڑی اور بورکی مکھی کے حملے کا جائزہ بھی لیتے رہناچاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ جب آم کے پودے پر 40فیصد کے قریب پھول آجائیں تو حفاظتی سپرے میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیاجائےآم کے باغات میں بٹوروالے پھولوں کو سبزحالت میں خشک ہونے سے پہلے کاٹ کرتلف کردیاجائے اور مکمل پھول آنے پر یوریا کھاد ایک کلوگرام فی پوداڈال دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں