آم کے باغبانوں

آم کے باغبانوں کو ناغے پرکرنے اور فاسفورس ، پوٹاش ، جپسم کی کھادڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی کی بھی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے آم کے باغبانوں کو ناغے پرکرنے اور فاسفورس ، پوٹاش ، جپسم کی کھادڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی کی بھی ہدایت کی ہے،آم کے باغات میں نشوونما کے مرحلہ کے دوران پھول آنے اور نئے پتے نکلنے کا آغاز ہو چکاہے اس لیے باغبان فاسفورس اور پوٹاش کی کھاد کا تیسرا حصہ جبکہ جپسم ڈالنے سمیت عناصر صغیرہ کا سپرے مکمل کرلیں ۔

باغبانوں کے نام پیغام میں محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ کھاد ڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی بھی کی جائے اور کیڑے مکوڑوں کے حملوں کابھی جائزہ لیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ تیلے ، سکیل ، گدھیڑی اور بور کی مکھی کے حملے کا جائزہ بھی لیتے رہنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ تعداد میں کیڑوں کے حملے کی صورت میں سپرے کرناچاہیے اور بور آنے و پھول نکلنے سے پہلے منہ سڑی کا سپرے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب آم کے پودے پر 30فیصد پھول آجائیں تو حفاظتی سپرے بھی ضرور کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں