آم کے باغات

آم کے باغات سے بٹوروالے پھولوں کو خشک ہونے سے پہلے سبز حالت میں کاٹ کر تلف کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے آم کے باغات سے بٹوروالے پھولوں کو خشک ہونے سے پہلے سبز حالت میں کاٹ کر تلف کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ باغبان آم کے باغات اور درختوں پر خصوصی نظررکھیں اور اگرکسی جگہ پر بٹوروالے پھول نظرآئیں تو بلاخوف انہیں سبزحالت میں ہی کاٹ کر تلف کردیاجائے تاکہ وہ دیگر صحتمند پھولوں کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ باغبان فوری طورپر آم کے درختوں کو ایک کلوگرام فی پودا یوریا کھادبھی ڈالیں اور پھل کو صحتمند رکھنے کیلئے آبپاشی بھی جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ موجودہ موسمی حالات کے باعث آبپاشی کا وقفہ20دن تک ہونا چاہئیے تاہم باغبان موسم کی کیفیت کے مطابق اس میں کمی بیشی بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باغبان 10 سے 14روزکے وقفہ سے سفوفی پھپھوندی کے خلاف پھپھوندکش زہروں کااستعمال کریں تاکہ آم کی فصل کو کوئی نقصان نہ پہنچ سکے۔

باغبان آم کے باغات اور درختوں پر خصوصی نظررکھیں اوراگرکسی جگہ پر بٹوروالے پھول نظرآئیں تو بلاخوف انہیں سبزحالت میں ہی کاٹ کر تلف کردیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں