آملہ کے پودے

آملہ کے پودے گملوں میں منتقل کردیئے جائیں، ماہرین جامعہ زرعیہ

فیصل آباد (عکس آن لائن)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ پودوں کی پیوند کاری کیلئے بیج سے اگائے گئے آملہ کے ایک یا ڈیڑھ سالہ پودے رواں ماہ فروری اور اگلے ماہ مارچ کے وسط تک گملوں میں منتقل کر دیں نیز گملوں میں منتقلی کے10سے 15روز بعد ان پودوں کو مطلوبہ پیوندی درخت کی یکساں موٹائی والی شاخ کے ساتھ یونی سائن اور سٹاک کا گہرا اور تقریبا دو انچ لمبا چھلکا اتار کر باندھ دیں۔

انہوں نے بتایاکہ جوڑ پر پولی تھین کاغذ اچھی طرح باندھ دیا جائے اور دو سے تین ماہ بعد جوڑ سے نیچے سائن کو کاٹ کر پودا الگ کرلیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ اس دوران گملوں کو روزانہ دو مرتبہ پانی دیا جائے۔ انہوں نے بتایاکہ آملہ کے بیج سے حاصل کئے گئے پودوں کی ٹی بڈنگ کرکے اعلی کوالٹی کا پھل بھی حاصل کیا جاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں