آملہ کی کاشت

آملہ کی کاشت بارے اہم ہدایات جاری

قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ پودوں کی پیوندکاری کے لئے بیج سے لگائے گئے آملہ کے ایک یا ڈیڑھ سالہ پودے رواں ماہ فرو ری اور اگلے ماہ مارچ کے وسط تک گملوں میں منتقل کردیں نیز گملوں میں منتقلی کے 10 سے 15 روز بعد ان پودوں کو مطلوبہ پیوندی درخت کی یکساں موٹائی والی شاخ کے ساتھ یونی سائن اورسٹاک کا گہرا اور تقریبا دوانچ لمباچھلکا اتارکرباندھ دیں۔

ترجمان محکمہ زراعت نےکو بتایا کہ جوڑ پر پولی تھین کاغذ اچھی طرح باندھ دیاجائے اور وہ سے تین ماہ بعدجوڑے سے نیچے سائن کوکاٹ کر پودا الگ کرلیاجائے۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران گملوں کو روزانہ دومرتبہ پانی دیاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ آملہ کے بیج سے حاصل کئے گئے پودوں کی ٹی بڈنگ کرکے اعلی کوالٹی کا پھل بھی حاصل کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں