فیاض الحسن

آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن شائد ابھی تک کسی مغالطے کا شکار ہے، فیاض چوہان

لاہور (عکس آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہا ہے،

کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن شاید ابھی تک کسی مغالطے کا شکار ہے۔

دراصل پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹنے والا شریف خاندان ہی ہے۔

قومی اسمبلی میں احسن اقبال کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ،

کہ نارووال کے ارسطو نے اپنی کم فہمی میں اپنی غزل کو غلط رنگ دے گئے۔

وہ یہ کہنا چاہتے تھے پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹنے والا شریف خاندان ہی ہے۔

عوام پر اعدادوشمار کا جادو چلا کر بیرونِ ملک جائیدادیں بنانے والا اسحاق ڈار اور

نوعمری میں ارب پتی بن جانے والے کرپٹ شریف خاندان کے سپوت رل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آنکھوں پر اندھی عقیدت کی پٹی چڑھائے آلِ شریف کے حواری اور

اعلیٰ تعلیمی اسناد کے باوجود آلِ شریف کی منشی گیری کرنے والے کاہنہ کاچھہ کے ارسطو ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عشروں تک پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرنے والوں کی دیدہ دلیری پر حیرت ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مشکل حالات سے جلد نکل آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں