اشرف بھٹی

آل پاکستان انجمن تاجران کافیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار

لاہور( عکس آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراشرف بھٹی نے فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوںمیںمسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھاری یوٹیلٹی بلز نے ہر طبقے کی کمرتوڑ دی ہے ،حالیہ دنوںمیں مینٹی ننس کے نام پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میںبھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس سے کاروبار پر منفی اثرات ہو رہے ہیں ۔میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ پہلے تو ریگولیٹری اتھارٹی فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی ہی نہیںکرتی اگر اسے ہو ش آ بھی جائے تویہ چند پیسوںمیں ہوتی ہے لیکن جب بھی قیمت بڑھائی جاتی ہے اس میں کئی روپے اضافہ کیا جاتا ہے ،حالیہ اضافے کے ذریعے بھی صارفین کی جیبوں پر 12ارب روپے کا بوجھ ڈالاگیا ہے ۔ حکومت سے مطالبہ ہے مہنگائی کی بلند شرح اور بیروزگاری کی وجہ سے پریشان حال طبقات کے لئے ریلیف کاسامان کیا جائے ، موجودہ حالات میں ٹیرف میں کمی کر کے اسے ایک سطح پر منجمدکیا جائے ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت ٹیکسز اوراپنے منافع میں کمی کر کے پیٹرولیم کی قیمتوں میں بھی کم از کم 40روپے لیٹر تک کمی کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں