کپاس کے کاشتکار

آلودگی سے پاک کپاس حاصل کرنے کیلئے کپاس کی چنائی احتیاط کے ساتھ کریں، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ آلودگی سے پاک کپاس حاصل

کرنے کیلئے کپاس کی چنائی احتیاط کے ساتھ کریں کیونکہ آلودگی سے پاک کپاس کی کوالٹی بہتر ہوتی ہے اور اس کے نرخ

زیادہ ملتے ہیں۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے’ بتایا کہ کاشتکار چنائی اس وقت شروع کریں جب تقریباً 40 سے

50فیصد ٹینڈے کھل جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ چنائی کا صحیح وقت 10بجے صبح کے بعدشروع ہوتاہے اور شام4بجے چنائی

بند کردینی چاہئیے اسی طرح چنی ہوئی کپاس کی گیلی جگہ پر نہیں رکھناچاہئیے اور کپاس کی اقسام کو علیحد ہ رکھناچاہئیے.

تاکہ ایک قسم دوسری قسم میں شامل نہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں