آصف زرداری

آصف علی زرداری کی جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کا تھانہ تعمیر کرنے والے محنت کشوں کا قتل انتہائی سفاکانہ فعل ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں پانچ مزدوروں کے قتل پر اظہار افسوس کیا اور کہاکہ پولیس کا تھانہ تعمیر کرنے والے محنت کشوں کا قتل انتہائی سفاکانہ فعل ہے ۔

سابق صدر نے کہاکہ مزدوروں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں اور منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔ آصف علی زرداری نے شہید محنت کشوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں