زرداری

آصف زرداری کی بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کو شاندار فتح پر مبارکباد

کراچی (عکس آ ن لائن)سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کو شاندار فتح پر مبارکباد دی اور پیپلزپارٹی کے ووٹروں کو سلام پیش کیا اور شکریہ ادا کیا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات میں فتح جیالوں کی محنت کا ثمر ہے، عوام ہی طاقت کا سرچشمہ، عوام ہی بہترین منصف ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو کے جیالے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بھائی ناقابل شکست ہیں، قائد عوام اور محترمہ بینظیر شہید کو سندھ کے عوام نہیں بھولے۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے یہ نہ بھولیں کہ سیاسی جنت عوام کے قدموں میں ہے، جیالو بلاول بھٹو کی طاقت بن جا مستقل آپ کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں