آصف زرداری

آصف زرداری کی آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق عبوری ضمانت کیس پر سماعت بارہ جنوری تک کیلئے ملتوی

اسلام آباد (عکس آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق عبوری ضمانت کیس پر سماعت بارہ جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی ۔منگل کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے سماعت کی۔

نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسکیوٹر سردار مظفر عباسی عدالت میں پیش ہوئے ،معاون وکیل نے کہاکہ فاروق ایچ نائیک سپریم کورٹ میں مصروف ہے، سماعت ملتوی کرے،سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹس نیب پراسیکوٹر کو کمرہ عدالت میں دی گئیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ درخواست گزار سابق صدر آصف علی زرداری ہسپتال میں نہیں ہیں۔جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ یہ بتائیں پچھلے چھ ماہ میں آپ نے درخواست گزار کو کتنی بار بلایا ؟ ۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ہم نے درخواست گزار کو کئی بار بلایا، کال اپ نوٹس دیئے مگر درخواست گزار پیش نہیں ہوئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ درخواست گزار کو شامل تفتیش ہونا چاہیے۔وکیل آصف علی زر داری نے کہاکہ نیب جب بلائے ہم شامل تفتیش ہونگے، پہلے بھی چھ ماہ سے ان کی تحویل میں رہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں