آسٹریلیا

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

سڈنی(عکس آن لائن) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی اس حوالے سے سیریز کے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 10 جولائی سے ہو گا۔ سیریز کا دوسرا میچ 11 جولائی، تیسرا میچ 13 جولائی، چوتھا 15 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ٹی 20 میچ 17 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

سیریزکے تمام میچز گروس آئیلٹ میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی، دوسرا 22 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچز برج ٹائون میں کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں