قومی اسکواڈ

آسٹریلیا کیخلاف سیریز،قومی اسکواڈ کے 5 ریزورکھلاڑی بائیو سکیورببل کا حصہ نہیں ہوں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن )پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ سیریز میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے 5 ریزور کھلاڑی بائیو سکیور ببل کا حصہ نہیں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ریزور کھلاڑی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کریں گے جبکہ بابراعظم 24 فروری کو اسلام آباد میں بائیو سکیور ببل کو جوائن کریں گے،

کراچی میں جاری ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کا کیمپ 23 فروری کو ختم ہوگا،پی ایس ایل پلے آف کھیلنے والے کھلاڑی 28 فروری کو ببل ٹو ببل اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے۔ریزور کھلاڑیوں میں کامران غلام، سرفراز احمد، نسیم شاہ، محمد عباس اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں