آسٹریلیا

آسٹریلیا حماس کو دہشت گرد تنظیموں میں شامل کرنے کے لیے تیار

کینبرا(عکس آن لائن)آسڑیلیا حماس کی پوری تنظیم کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں ڈالنے جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جمعرات کو یہ بات آسٹریلوی وزیر داخلہ کیرن اینڈریوز نے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ پٹی کی منتظم حماس تحریک کو آسٹریلیا کے تعزیراتی ضوابط کے تحت ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی حکومت تشدد کی ہر شکل کی مخالف ہے،

جس کا مقصد آسٹریلوی شہریوں کو دہشت گردی اور پرتشدد شدت پسندی سے بچانا ہے۔ آسڑیلوی حکومت نے امریکی پرتشدد نسل پرست گروہ نیشنل سوشلسٹ آرڈر اور شامی تنظیم حیات التحریر الشام کو بھی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں