سڈنی (عکس آن لا ئن)کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا، سیریز کا پہلا میچ 27 نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز میں چار ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچز 27 اور 29 نومبر کو سڈنی میں ہوں گے جبکہ تیسرا ون ڈے 2 دسمبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ٹی 20 میچز 4, 6 اور 8 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر، تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری اور چوتھا ٹیسٹ 15 جنوری سے شروع ہوگا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میچز اور سفری پلان حکومتی ہدایات اور پابندیوں سے مشروط ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سائفر کیس،عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
- حکومت ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے یکطرفہ قانون سازی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، وزیر اطلاعات
- بشکیک میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو
- پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کرغز حکام سے رابطہ کیا گیا ہے،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
- سولہ ماہ کی حکومت میں متنجن بناہوا تھا،اب شہبازشریف کی قیادت میں اچھے فیصلے ہورہے ہیں’ رانا تنویر