عبداللہ شفیق

آسٹریلیا اچھا کھیلا، پاکستان نے بھی ٹف ٹائم دیا، عبداللہ شفیق

بنگلور(عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم اچھا کھیلی لیکن پاکستان نے بھی ٹف ٹائم دیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ورلڈ کپ 2023 کے 18ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔

بنگلورو میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران عبداللہ شفیق نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم فنش اچھا نہیں کرپائی۔انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر کیچز سے فرق پڑا لیکن میں پھر کہوں گا ہم میچ اچھے سے فنش نہیں کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں