آسٹریلیا

آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے شروع ہوگا

پرتھ(عکس آن لائن)آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ سٹیڈیم ،پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل منسٹرالیون اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آسٹریلوی دارالحکومت کینبرامیں کھیلا گیا چار روزہ وارم اپ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ کے علاوہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی،

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز شان مسعود کریں گے،آسٹریلوی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز لیڈ کریں گے۔آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک ایم سی جی ،میلبورن میں کھیلاجائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2024 تک سڈنی کرکٹ گرائونڈ، سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں