امریکی وزیر خارجہ

آزادی اظہار پر پابندیاں پاکستان کی ترقی کی صلاحیت کو کمزور کرتی ہیں‘ امریکہ

واشنگٹن(نمائندہ عکس) امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے پرپابندیوں کا معاملہ پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں۔آزادی صحافت کے عالمی دن پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا آوٹ لیٹس اور سول سوسائٹی پرپابندیوں سے آگاہ ہیں،

ان اقدامات سے آزادی اظہار رائے کو کمزورکیاجاتا ہے اور اس سے پرامن احتجاج کو نقصان پہنچتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے پاکستان کا تشخص اور ترقی کی صلاحیت کمزورہوتی ہے، ہم براہ راست اور روز مرہ کی بنیاد پر ہونے والے روابط میں یہ معاملہ اٹھاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں