گورنر سندھ

آرمی چیف نے صرف اتنا کہا معیشت درست کریں گے تو ڈالر نیچے آگیا،گورنر سندھ

کراچی(عکس آن لائن) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 20 روپے ڈالر نیچے آگیا اور مزید نیچے آئے گا، آرمی چیف نے صرف اتنا کہا معیشت درست کریں گے تو ڈالر نیچے آگیا۔

خصوصی گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے فوج اچھا کام کررہی ہے، ملک میں کوئی بھی مسئلہ ہو فوج کی طرف ہی دیکھا جاتا ہے، معیشت کی بحالی کا بیڑا اٹھانے پر آرمی چیف کو کریڈٹ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس سب کچھ موجود ہے بس مینجمنٹ نہیں اورکرپشن کی طرف چلے گئے، ہمارے پاس سب کچھ ہے لیکن ہم اپنا مذاق خود اڑا رہے ہیں، دنیا میں ایک دوسرے کو دھوکا دیا جاتا ہے لیکن ہم خود کو دھوکا دیتے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ غریب تو تباہ ہوگیا ہے اس وقت تو مڈل کلاس طبقہ بھی پریشان ہے، موجودہ حالات کے ہم سب ذمہ دار ہیں، جو بھی گزشتہ تیس سالوں میں حکومت میں رہے سب ذمہ دار ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا لیڈر اپنے منشورکے مطابق بات کرتا ہے، عوام نواز شریف کولانا چاہتے ہیں، مجھے لگتا ہے وہ وزیراعظم بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوتو کم سزا ہوئی ہے دگنی سزا ہونی چاہیے تھی، پی ٹی آئی کے اتحادی تھے حکومت میں تو نہیں تھے ہم سے غلطی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں