محسن داوڑ

آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل پرپارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے تھی، محسن داوڑ

اسلام آباد(عکس آن لائن) فاٹا سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل پرپارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے تھی ،جس طریقے سے ایوان کو چلایا گیا وہ قابل مذمت ہے، ہم کسی قانون سازی کیخلاف نہیں لیکن ہم بحث سے کیوں ڈرتے ہیں؟فلور پر تمام چیزوں پر بحث ہونی چاہے۔

منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ فاٹا سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ آج تیاری کرکے آئے تھے کہ اہم قانون سازی تھی ، لیکن جس طریقے سے ہاﺅس کو چلایا گیا یہ قابل مذمت ہے ، ترمیم پر ترمیم پیش کی جا رہی تھی ہم نے فلور مانگا، فلور پر تمام چیزوں پر بحث ہونی چاہیئے، نظر یہ ضرورت سے کام لیا گیا، قانون سازی کے لیئے جس طریقے سے راتوں رات اجلاس بلایا گیا ، ہم کسی قانون سازی کے خلاف نہیں لیکن ہم بحث سے کیوں ڈرتے ہیں، پارلیمنٹ میں اس بل پر بحث ہونی چاہیے تھی ، بحث سے ہم کتراتے کیوں ہیں، محسن داوڑ نے کہا کہ ہم نے آج تجاویز بھی دینی تھیں،آج پھر جس طرح عمل کوبلڈوز کیا گیا میں آج کے دن کو مایوس کن سمجھتا ہوں ، سیاسی ورکرز کے لیئے آج کا دن مایوس کن ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں