نعمان اعجاز

آج لوگ آگے بڑھنے کی جستجو میں ایکدوسرے کو روندنے سے بھی گریز نہیں کرتے‘ نعمان اعجاز

لاہور( عکس آن لائن) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ آج لوگ آگے بڑھنے کی جستجو میں ایک دوسرے کو روندنے سے بھی گریز نہیں کرتے ،

ہمارے ہاں ترقی کیلئے برابری کے مواقع میسر نہیں بلکہ طبقات کی تقسیم ہے اور اس سے ہم کبھی بھی مہذب معاشرے کے طور پر پروان نہیں چڑھ سکتے۔

ایک انٹر ویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ اگر ہم ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر آگے بڑھنے میں مدد دیں تو زندگیوں میں سکون آ جائے گا .

لیکن ہم ایسا کرناتو دور کی بات سوچنے کے لئے بھی تیار نہیں ۔ آج ایک بھیڑ چال ہے ، ہر کسی کو اپنی فکر لا حق ہے بلکہ یہاں تک کہ آگے بڑھنے کی جستجو میں ایک دوسرے کو روندنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔

نعمان اعجاز نے کہاکہ اپنے بچوں کی تربیت پر فوکس ہے اور انہیں زندگی کے معاملات سے آگاہی دیتا رہتا ہوں تاکہ انہیں عملی زندگی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں