شیخ رشید

آج سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے، شیخ رشید

راولپنڈی(نمائندہ عکس ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے۔ بدھ کو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی قیادت میں قوم نکل آئی ہے اور آج پاکستان کی سیاست کا اہم دن ہے۔

3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرپوک بھگوڑے کبھی سعودی عرب میں پناہ لیتے ہیں اور کبھی لندن بھاگ جاتے ہیں لیکن ہم نے امن کے راستے کو اپنانا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایسے عالم میں عدلیہ اور افواج پر عظیم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ملکی معیشت کو سازش سے نااہل لوگوں کے ہاتھوں تباہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج 2 اور 3 بجے کے درمیان لال حویلی پہنچوں گا اور پرامن ریلی کی قیادت کر کے اسلام آباد جاوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں