آئی سی سی

آئی سی سی کی کمائی سے بھارت کو بڑا حصہ ملنے کا امکان

دبئی (عکس آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کا نیا فنانشل ماڈل تیار کرلیا گیا جس سے بھارت کو بڑا حصہ ملنے کا امکان ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت آئی سی سی پر اجارہ داری کے باعث آئی سی سی کی کمائی میں سب سے زیادہ حصہ لے گا۔رپورٹس کے مطابق نئے ماڈل میں آئی سی سی کی سالانہ کمائی سے بھارت کو 38.5فیصد یعنی سالانہ 600 ملین ڈالر میں سے 230 ملین ڈالرز دینے کی تجویز ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کو 6.89، آسٹریلیا کو 6.25اور پاکستان کو 5.75فیصد دینے کی تجویز ہے۔اس ماڈل کے تحت انگلینڈ کو41ملین ڈالرز، آسٹریلیا کو 37.53ملین ڈالر اور پاکستان کو 34.51ملین ڈالرز دینے کی تجویز ہے۔رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ ،ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور بنگلادیش کو سالانہ آمدنی سے پانچ پانچ فیصد بھی نہیں ملے گا۔آئی سی سی کے فل ممبرز کو سالانہ کمائی میں سے 88.81 فیصد جبکہ ایسوسی ایٹ ممبرز کو 11.19 فیصد حصہ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں