بابراعظم

آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں بابر اعظم بدستور سر فہرست

دبئی (عکس آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی ون ڈے کرکٹ رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا بدستور پہلا نمبر ہے۔آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان کیکپتان بابراعظم 829 کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے پوائنٹس 818 سے بڑھ کر 823 ہو گئے ہیں اور وہ بابر اعظم سے صرف 5 پوائنٹس کی دوری پر ہیں۔

جاری رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 3 درجے بہتری کے بعد تیسرے، جنوبی افریقا کے ہینری کلاسن 4 درجیترقی کے بعد چوتھے نمبرپر جبکہ پاکستان کے امام الحق ون ڈے رینکنگ میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیاکے جوش ہیزل ووڈ پہلی پوزیشن اور پاکستان کے شاہین آفریدی 12ویں نمبر پر موجود ہیں۔آئی سی سی کی آل رائونڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں