آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان میچ

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جائے گا

ممبئی(عکس آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں منگل کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ میچ میگا ایونٹ کا 39واں میچ ہوگا اور دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن میں (آج) منگل کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلیا اور افغانستان بھارت وانکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گے۔

میچ دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ میں آسٹریلیا اور افغانستان ٹیمیں 7 ،7 میچ کھیل چکی ہیں اور آسٹریلیا کی ٹیم 5 میچز جیت چکی ہے جبکہ دو میچز میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، آسٹریلوی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔ اسی طرح افغانستان کی ٹیم چار میچ جیت چکی ہے جبکہ اس کو تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ افغانستان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 8پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔آسٹریلوی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز لیڈ کر رہے ہیں جبکہ افغانستان ٹیم کوحشمت اللہ شہیدی لیڈ کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے،میگا ایونٹ کا فائنل میچ 19 نومبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں