شجر کاری مہم

آئی جی پنجاب کے احکامات اور ڈی پی او بہاولنگر کی ہدائت پر ضلع بھر میں کلین اینڈ گرین پاکستان شجر کاری مہم جاری

بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آئی جی پنجاب کے احکامات اور ڈی پی او بہاولنگر کی ہدائت پر ضلع بھر میں کلین اینڈ گرین پاکستان شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا، پولیس لائن سمیت تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران نے اپنے اپنے تھانہ جات و دیگر مقامات پر پودے لگاے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب شیعب دستگیر کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر عبدالرزاق شہید پولیس لائن سمیت ضلع بھر کے بائیس تھانہ جات کے ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران نے پودے لگا کر گرین اینڈ کلین پاکستان شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا، اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ضلع بھر کے تھانہ جات میں پودے لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ اس مہم کے ذریعے  ہم اپنے ملک کو سرسبز اور شاداب کر سکیں انہوں نے کہا کہ  پودے زمین کے پھیپھڑے ہیں اور درخت آکسیجن پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں،

گرین ماحول آلودگی کے خاتمہ کا بھی واحد ذریعہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پودے آب و ہوا کو صاف کرتے ہیں اور زمینی کٹاو کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔۔اس لیے ہمیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کرماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔اس مہم کے آغاز کا مقصد لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کی جانب راغب کرنا ہے۔اس مہم کے تحت بلا شبہ مستقبل میں ان تمام مقامات پر موسمی لحاظ سے نہ صرف مثبت اثرات دیکھنے کو ملیں گے بلکہ صحت مند اور تندرست ماحول جیسے اقدامات کو بھی فروغ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں