عبدالحفیظ شیخ

آئی ایم ایف پروگرام کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کی کوششیں جاری ہے، عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی آئی ایم ایف پروگرام میں ڈیڈ لاک کی تصدیق کرتے ہوے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کی کوششیں جاری ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، وزیر خزانہ نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں پیش رفت کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا حکومت کی کوشش ہے کہ تمام اشیائ کی قیمتیں کم سے کم ہوں، وزیر خزانہ نے کہا حکومت اربوں روپے کی سبسڈی عوام کو دے رہی ہے، انہوں نے کہا ایک سال سے حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا حکومت نے کرونا کے دوران بجلی کے شعبے میں سبسڈی دی۔ انہوں نے کہا ملک بھر میں 72 فیصد بجلی صارفین پر قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں