آئی ایم ایف

آئی ایم ایف مشن کل سے پاکستان کے قرض پروگرام کا جائزہ لے گا

اسلام آباد (عکس آن لائن) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن (کل)14 مارچ سے پاکستان کے قرض پروگرام کا جائزہ لے گا۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات(کل) 14 سے 18 مارچ تک ہوں گے اور مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی۔

آئی ایم ایف جائزہ مشن کے دورے کے دوران آئندہ قرض پروگرام سے متعلق بھی بات چیت متوقع ہے، آئی ایم ایف مشن وزارت خزانہ، وزارت توانائی، ایف بی آر حکام، سٹیٹ بینک حکام، پلاننگ کمیشن اور پٹرولیم ڈویژن سے مذاکرات کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں