لندن(عکس آن لائن) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپوزیشن پارٹیوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیں مل کر کرونا وائرس کو شکست دیں۔تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورنس جانسن نے اپوزیشن کودعوت دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف پارٹی رہنماؤں کے طور پر ہماری ذمہ داری ہے کہ مل کر کام کریں۔
بورس جانسن کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنما میرے ساتھ بریفنگ میں بیٹھیں، ا?ئندہ ہفتے بریفنگ میں چیف میڈیکل اور چیف سائینٹفک آفیسر موجود ہوں گے۔برطانوی وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ میں آپ کے خیالات اور تجاویز سننا چاہتا ہوں، ملاقات میں آپ کو حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی ایمرجنسی ہے، تمام قومی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔دوسری جانب برطانوی حکومت نے کرونا وائرس کے باعث 4 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رہا کیی گئے قیدیوں کو ٹریکر لگا کر نظر رکھی جائے گی۔