مرتضیٰ سولنگی

آئین کے تحت ملک منتخب نمائندے چلائیں گے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (عکس آن لائن)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے کہ آئین کے تحت ملک منتخب نمائندے چلائیں گے۔

ایک انٹرویومیں مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ آئین کے تحت ملک منتخب نمائندے چلائیں گے۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ نگران حکومت نے انتخابات کے عمل میں بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوںنے کہاکہ نومنتخب وزیراعظم دو روز بعد حلف اٹھائیں گے،(کل)جمعہ کو قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا رات گئے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ اجلاس نہ بلانے پر ملک کی جگ ہنسائی ہوئی، پی ٹی آئی کے خط سے آئی ایم ایف کا پراسیس رکنے والا نہیں۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ نومنتخب وزیراعظم ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلائیں گے، انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی مالیاتی ضروریات پوری کیں ۔ انہوںنے کہاکہ معیشت ہماری ترجیح رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں