محمد حسین محنتی

آئین پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے سے ہی ملک ترقی کرے گا،محمد حسین محنتی

کراچی(عکس آن لائن) جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ آئین کی گولڈن جوبلی منانے سے نہیں بلکہ دستور پر اس کی رح کے مطابق عمل کرنے سے ہی مسائل حل اور ملک ترقی کرے گا، آئین کو صرف کاغذ کا ٹکڑا سمجھنے کی بجائے اس پر عمل کیا جاتا تو آج وطن عزیز اس نازک صورتحال سے دوچار نہ ہوتا، وزیراعظم سمیت اتحادی حکومت کا ایک سالہ کارکردگی کو فخریہ انداز میں پیش کرنا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے،

مہنگائی، کرپشن، معیشت کی تباہی اور سیاسی عدم استحکام کے باوجود کامیابی کے شادیانے بجاناپوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے، نوجوان تبدیلی کی نوید اور امید پاکستان ہیں آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی یوتھ کو بھرپور نمائندگی دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں جے آئی یوتھ کے مرکزی صدر رسل خان بابر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا، یوتھ سندھ کے صدر ڈاکٹر امتیاز احمد پالاری بھی ساتھ موجود تھے۔

صوبائی امیر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے پوری قوم کی طرح نوجوانوں کو بھی مایوس کیا ہے پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں لیکر پھررہے ہیں، ناکام معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں کاروبار متاثر اور کارخانے بند ہورہے ہیں، اسلامی نظام اور دیانتدار قیادت ہی ہمارے تمام مسائل کا حل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں